کراچی(اسٹاف رپورٹر)31ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی۔ایبٹ آباد میں آرمی نے 8 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیاپنجاب اور کے پی مشترکہ طور پر دوسری اور واپڈا تیسری پوزیشن پر رہا۔خواتین کی قومی چیمپئن شپ واپڈا نے چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنے نام کی۔آرمی کی ٹیم خواتین ایونٹ میں دوسری، سندھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔