• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر نائب صدر شطرنج فیڈریشن کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر کا انتخاب 7 جولائی کو اسلام آباد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ پی ایس بی الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 26جون 2025تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کر ا سکیں گی، 2022میں شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں حنیف قریشی صدر اور عمر خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ عمر خان کی جانب سے نائب صدر کی سیٹ خالی ہونے پر الیکشن کرانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ دوسری جانب پی ایس بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کے بعد ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک فیڈریشن کے صدر داتوک پال چوا نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ہی واحد تنظیم ہے جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔