• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن اور نیب میں پبلک پروکیورمنٹ بولی میں گٹھ جوڑ کیخلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور نیب نے پبلک پروکیورمنٹ کی بولی میں گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کرلیا ،دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو نے مسابقتی کمیشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈروں کیلئے بولیوں میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت اور دیگر غیر مسابقتی طریقوں کے خلاف تعاون بڑھانے کے لیے کمیشن کی سیکرٹری مریم پرویز اور نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز محمد طاہر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ پبلک سیکٹر میں خریداری میں شفافیت کیلئےمسلسل نگرانی کی ضرورت ، چیرمین کمیشن ، کرپشن پر فوری قابو پانا ناگزیر، چیئرمین نیب اس موقع پر کمیشن چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ مفاہمتی معاہدہ دونوں اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے، تحقیقات اور تکنیکی تعاون کے لیے فریم ورک مہیا کرتا ہے،جس میں استعداد کار بڑھانے، ڈیٹا تک رسائی، اور کرپشن کی روک تھام اور اقتصادی شفافیت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر کام کرنا شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید