• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کی ماسکو کی گرینڈ مسجد کے نائب مفتی سے ملاقات

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ماسکو کی گرینڈمسجد کے نائب مفتی روحجان آبیزوف سے ملاقات کی اور بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ ،موجودہ عالمی چیلنجز جیسا کہ انتہا پسندی، دہشتگردی اور اسلاموفوبیا کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ مسائل عالمی سطح پر تنازعات کا باعث بن رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ایک عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا جس میں مذہبی علماءاور ادارے شامل ہوں تاکہ اجتماعی دانش، بین المذاہب ہم آہنگی اور جامع تعلیم کے ذریعے اس بیانیے کو موثر اجاگر کیا جا سکے، ڈپٹی گرینڈ مفتی نے بتایا کہ روس میں 25 لاکھ مسلمان پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور صدر پیوٹن خود بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام قومیتوں کے حقوق میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈریشن کی سٹیٹ ڈوما کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکرالیگزینڈر زوخوف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں استحکام سے متعلق مشترکہ خدشات، بالخصوص پاک۔بھارت کشیدگی اور افغانستان میں جاری بحران اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید