• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے زنگنان کے مقامات کو چینی نام دینے کو اپنی خود مختاری قرار دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کی حکومت نے زنگنان کے مقامات کو چینی نام دینا اپنی خود مختاری قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔

دوسری جانب بھارت نے چینی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید