کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی عسکری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین نے اپنی متنازع ہمالیائی سرحد پر دو مقامات سے فوجیوں کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا ہے، ان کے مطابق آج جمعرات سے سپاہی جذبہ خیرسگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کرینگے ، مشترکہ گشت شروع ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں نے دو طرفہ سیاسی اور کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ ہفتے بھارتی حدود میں لداخ کے مقام پر چار سالہ عسکری تنازع کو ختم کرنے کے لیے فوجیوں کے گشت کا ایک معاہدہ کیا تھا۔