امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوحا کے جنوب مغرب میں العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیب ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ 42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے۔
انہوں نے بتایا کہ قطر آئندہ برسوں میں العدید ایئر بیس پر 10 ارب ڈالر سرمایا کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایف 35 کے جدید ورژن ایف 55 کے منتظر ہیں جبکہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا۔