• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی پرنس ہیری سے طلاق کی خفیہ ڈیل کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ڈچس آف سسیکس، اداکارہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان طلاق سے متعلق ایک خفیہ ڈیل کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان سے منحرف ہونے والی بہو میگھن مارکل نے شوہر پرنس ہیری سے ایک خفیہ ’ڈائیورس ڈیل‘ کر کھی ہے۔

شاہی خاندان کے چھوٹے جوڑے کے درمیان طلاق سے متعلق افواہوں کا سلسلہ تھمتا نظر نہیں آ رہا، اس جوڑی کے درمیان ایک بار پھر طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جن کے پیشِ نظر میگھن مارکل کی جانب سے بنائے گئے منصوبے اور ڈیل کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل نے پرنس ہیری کے یورپ واپسی کے منصوبے پر ایک ڈیل کر رکھی ہے۔

ڈیل کے مطابق اگر پرنس ہیری شاہی خاندان کی جانب سے واپس جانے کا منصوبہ بناتے ہیں تو انہیں امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو طلاق دینا ہو گی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خبر اس جوڑی کے قریبی ذرائع کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر شہزادہ ہیری اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں میگھن مارکل نے بڑے مطالبات کی ایک فہرست تیار کر رکھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا ’ریڈار آن لائن‘ سے بات کرتے ہوئے محل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن نے شہزادے پر یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر حال یا مستقبل میں وہ جب کبھی بھی الگ ہوئے تو وہ ان سے ایک بھاری تصفیے سمیت اپنا شاہی لقب برقرار رکھنے کا مطالبہ کریں گی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل طلاق میں شاہی خاندان کی جانب سے ملنے والے مونٹیسیٹو گھر کا بھی مطالبہ کریں گی۔

میگھن کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں کہیں نہیں جاؤں گی جب تک کہ شاہی لقب، جائیداد اور بڑی رقم نہ وصول کر لوں۔

یاد رہے کہ اس جوڑے کی طلاق سے متعلق خبریں 2024ء میں بھی گردش میں رہ چکی ہیں۔

2024ء میں پرنس ہیری سے جب طلاق سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

پرنس ہیری کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ بظاہر 10 سے 12 بار ہم ایک دوسرے کو طلاق دے چکے ہیں اور علیحدگی بھی اختیار کر چکے ہیں، مگر دیکھیں ہم تاحال ایک ساتھ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید