اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) کراچی والوں کے لیے خوشخبری بجلی 5.02پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان اس سلسلہ میں کے۔ الیکٹرک نے مارچ 2025 کیلئے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی عبوری درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو 5.02 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا 22 مئی کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔