• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جس سینیٹر نے ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں اسے برداشت نہیں کریں گے: شبلی فراز

شبلی فراز—فائل فوٹو
شبلی فراز—فائل فوٹو

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں، گالیاں ہم سے بہتر کوئی نہیں دے سکتا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کوئی متنازع بات نہیں کی، لیکن ایک سینیٹر نے ہماری قیادت کےلیے غلط بات کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ کل جس سینیٹر نے ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں اسے برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹر ایسی بات آپ کے آشیرباد سے کر رہا ہے، لیکن اس وقت پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں نہیں روکا۔

قومی خبریں سے مزید