یوں تو دنیا میں ہزاروں سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں، تاہم نیوزی لینڈ میں ایسی سڑک بنائی گئی ہے جس پر چڑھنے کا سوچ کر ہی ہمت جواب دے جائے۔
نیوزی لینڈ کے شہر Dunedinمیں دنیا کی سب سے زیادہ ڈھلوان والی سڑک تعمیر کی گئی ہے، جس کی لمبائی تقریباََ 3 سو 50 میٹر ہے۔
Baldwinنامی سڑک کو منفرد نوعیت کی دوڑ جیسے مقابلوں کیلئے بہترین جگہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس پر چڑھنا اور اُترنا کسی امتحان سے کم نہیں اور اپنی اسی خاصیت کی بنا پر یہ سڑک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔