• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر کالونی، کوٹ لکھپت اور شاہ پور کانجراں میں 2 خواتین اور نوجوان قتل

لاہور(کرائم رپورٹرسے) نشرکالونی کے علاقے میں اعجاز نے 21سالہ دوسری بیوی اقرا ءکوفائرنگ کرکے قتل کردیا ، دونوں میاں بیوی کے درمیان پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں بابر کی فرحت سے دوستی تھی۔دونوں میں چنددنوں سے کسی بات پر ناراضگی چل رہی تھی۔ بابر نے فرحت کو اپنے گھر بلایا جب وہ اس کے گھر پہنچی،تو بابر نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزم کوگرفتار کرلیا،چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سلیم بھٹی ، کھارو کھوکھر وغیرہ کی بلال حسین سے ریت کی ٹرالی بھرنے کے تنازع پر شروع ہوا، ملزموں نے بلال کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بلال حسین شدید زخمی ہو گیا، بلال ہسپتال میں دم توڑگیا۔
لاہور سے مزید