• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی زیرصدارت اجلاس، سی سی ڈی افسروں کی کارکردگی کاجائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارےاجلاس ہوا ۔ آئی جی نے پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سی سی ڈی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آئی جی نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے ٹارگٹس حاصل کرنے پر آر او سرگودھا کی کارکردگی کو سراہا۔پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 43 پولیس ایتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دے دی ہے۔میڈلز جیتنے والوں میں 04 خواتین پولیس ایتھلیٹنس بھی شامل ہیں ۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔
لاہور سے مزید