• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال ملتان،ایچ آئی وی کی منتقلی پر 4ڈاکٹروں کو سزائیں تجویز

لاہور(جنرل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلاسز سنٹر سے 25 مریضوں میں ایچ آئی وی منتقلی کے معاملہ پر فرائض سے غفلت برتنے پر انکوائری کمیٹی نے4 افسر وں کو سزائیں تجویز کر دیں ،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے ، وزیر اعلی پنجاب نے 8افسر وں کے خلاف تحقیقات کی منظور دیتے ہوئے سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا ،انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر پروفیسر مہناز خاکوانی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی مزید برآں محکمہ صحت پروفیسر مہناز خاکوانی کی ایک سال کی سروس بھی ضبط کرنے ڈائیلاسز سنٹر کے انچارج پروفیسر غلام عباس کو جبری ریٹائر ڈاکٹر محمد کاظم کی ایک سال کی انکریمنٹ روکنے اورڈاکٹر پونم خالد کی نچلی گریڈ میں تنزلی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ انکوائری کمیٹی نے اس واقعے کے تین ملازمین کو الزامات سے بری کرنے کی سفارش کی ہے۔
لاہور سے مزید