لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) اچھرہ میں ڈاکو عمر کے گھر سے اسکی فیملی سے 3لاکھ 20ہزار اور زیورات ، ہیئر میں اقبال کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ روپے اور مو با ئل فون لوٹ لیے،نشتر کالونی میں ڈاکووں نے احتشام اللہ سے 1لاکھ10ہزار او ر موبائل فون،ڈیفنس میں حسن کی فیملی کو یرغمال بنا کر75 ہزار کے زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین لیے، مصطفی ٹاون میں بلال کے گھر سے 4تولے سونا 1لاکھ 20ہزار چوری ہوگئے،ماڈل ٹاون سے محبوب اور جنوبی چھاونی سے آصف کی گاڑیاں اور داتا دربار سے مظہر ،مناواں سے اقبال اور چوہنگ سے سجاد بخاری کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔