وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں، ہم متحد ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملک کی یکجہتی کو مضبوط ترین طاقت بنانے پر زور دیا۔
سندھ کابینہ اجلاس میں 10 نکات شامل ہیں، مزید 10 اضافی نکات پر بھی فیصلے متوقع ہیں، گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔