• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی ہماری دفاعی صلاحیتوں کا ثبوت، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے وہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنا قوم کی امنگوں کے عین مطابق ہے، ان کی قیادت میں پاکستان کی افواج نے بھارت کے خلاف جو فتح حاصل کی ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گئی ہے،ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے وہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید