پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے چار ہزار پانچ سو 58 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔
حج انتظامات کے سلسلے میں منیٰ اور عرفات میں خیموں اور دیگر سہولیات کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے نزدیک مرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمینِ حج کو عزیزیہ، بطحا قریش اور نسیم کے علاقوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا دورہ سعودی عرب جلد متوقع ہے۔