• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سےانجام دیں ،کمشنر گوجرانوالہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام النا س کے مسائل کے حل کےلئے دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لانا ہر سرکاری ملازم کا اولین فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے      اپنے دفتر میں  کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر تما م سرکاری ملازمین اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے نبھائیں تو عوام کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ سمیت گوجرانوالہ ڈویژن میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق تعلیم،صحت ،مواصلات اور دیگر کئی شعبہ جات میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری ،تجاوزات اور گندگی کے خاتمے اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین