جنوبی کوریا نے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔
پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کا اعزاز مل گیا۔
جنوبی کوریا میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ اہم اجلاس کے بعد کیا گیا۔
ایشیئن ایتھلیٹکس کے اجلاس میں چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی بھی موجود تھے۔
ارشد ندیم جنوبی کوریا میں چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے۔
ارشد ندیم کو ایوارڈ ملنے کے موقع پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی، سیکریٹری کرنل (ر) شاہجہان اور سلمان اقبال بٹ موجود تھے۔