• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ریونیو 2 برس میں دگنا ہو گیا: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پچھلے 2 برس میں پاکستان کا ریونیو دگنا ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9 اعشاریہ 6 کھرب سے بڑھ کر 18 کھرب روپے یعنی دگنا ہو گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔

ماہرینِ معیشت نے ریونیو میں اضافے کو مصنوعی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 2 برس میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 اور پھر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے لیکن روپے کی قیمت کم کی جا رہی ہے، دنیا میں امریکی ڈالرز کی قیمت کم ہو رہی ہے، لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید