• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، صحافی سمیت 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے متعدد شہید بچوں اور بڑوں کے جنازے آخری آرام گاہ ل جائے جا رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسرائیلی جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے متعدد شہید بچوں اور بڑوں کے جنازے آخری آرام گاہ ل' جائے جا رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ پر وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحافی سمیت مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی بم باری سے گزشتہ روز خاتون ڈاکٹر کے 9 کم سن بچے شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلیوں کی جانب سے پیدا کردہ غذائی قلت سے ایک اور بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

ایک کمسن شہید کی لاش کے گرد لواحقین غمزدہ بیٹھے ہیں—تصویر سوشل میڈیا
ایک کمسن شہید کی لاش کے گرد لواحقین غمزدہ بیٹھے ہیں—تصویر سوشل میڈیا

اقوامِ متحدہ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں 950 شیر خوار بچے اسرائیلی جنگی جرائم اور اس کے نتیجے میں پیدا کردہ بھوک کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں۔

نسل کشی پر مبنی مہم کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قابض ہو چکی ہے، غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوک سے بدحال فلسطینی بچے اور بڑے خوراک کے حصول کے لیے پریشان—تصویر سوشل میڈیا
بھوک سے بدحال فلسطینی بچے اور بڑے خوراک کے حصول کے لیے پریشان—تصویر سوشل میڈیا

مزید برآں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی حملوں، جس میں بموں اور ٹینک شکن راکٹوں کے استعمال سے کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہو گئے۔

ادھر یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید