• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 فائنل، آصف علی اور محمد نعیم دورانِ فیلڈنگ ٹکرا گئے

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم فیلڈنگ کے دوران ٹکرا گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران 12 ویں اوورز میں آصف علی اور محمد نعیم آپس میں ٹکرائے۔

لاہور قلندرز کے دونوں کھلاڑیوں کو میدان میں ہی ٹریٹمنٹ دی گئی، آصف علی طبیعت بہتر نہ ہونے پر میدان سے باہر چلے گئے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق آصف علی کا کن کشن متبادل لے لیا گیا ہے، محمد اخلاق فائنل میں متبادل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید