پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے فرائض انجام دیے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران نے فائنل کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان الرٹ رہے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی بتایا کہ میچ سے قبل شہریوں کی آگاہی اور ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔