• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔

بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔

27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، جبکہ اسی دن ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید