ابوظبی(سبط عارف ) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں غذائی تحفظ بڑھانے کے لئے قطاف سٹی کے نام سے جدید زرعی شہر بنایا جائے گا۔چار ملین مربع میٹر پر پھیلے زرعی منصوبے میں رہائشی مکانات، فارم اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے مراکز شامل ہوں گے۔ منصوبے کا آغاز فروری میں متوقع ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں سولر توانائی کی مدد سے آلو کی کاشت کی جائے گا۔ زرعی شہر ابوظبی سے تقریباً 40 منٹ کی مسافت پر ہوگا اور مستقبل میں ریلوے کے ذریعے زرعی پیداوار کی ترسیل بھی ممکن ہوگی۔