دبئی(سبط عارف) دبئی میں شہریوں کو لوٹنے کے لئے سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے جعلی اہلکار بن کر ایک کروڑ 18 لاکھ درہم ہتھیانے والے دو نوسربازوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔دبئی پولیس کے مطابق ملزمان متاثرین کو بیرون ملک مقدمات اور قانونی کارروائی کا خوف دلا کر رقم بیرون ملک بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرواتے رہے۔