• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم پاکستانی تاجروں کو طالبان پاکستان کی دھمکیاں

ٹوکیو( رپورٹ: عرفان صدیقی)جاپان میں مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھتے کے مطالبات، قتل اور پاکستان میں موجود گھروں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں موصول ہونے کی شکایت کی ہے۔ متاثرہ تاجروں کے مطابق دھمکیاں دینے والے خود کو تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں فون کالوں اور رقم کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔پشاور، صوابی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین سے چار پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں فون کالوں اور پشتو زبان میں پیغامات کے ذریعے بھتہ ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید