• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کی دوران پرواز دروازہ کھولنے کی کوشش، پرواز موڑ دی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ٹوکیو سے ہیوسٹن جانے والی پرواز میں ہنگامہ برپا ہوگیا، دوران پرواز مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر پرواز کو امریکی شہر سیئٹل موڑ دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے فوری طور پر مل کر اس شخص کو قابو میں کیا، پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے کے لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو اسپتال منتقل کیا تاکہ اس کی ذہنی حالت کا معائنہ کیا جا سکے، واقعے میں کسی بھی مسافر یا عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لینڈنگ کے فوراً بعد ایک دوسرا مسافر بھی مشتعل ہو گیا اور اس نے بیت الخلا کے دروازے پر مکا مارا، یہ شخص پرواز موڑنے پر ناراض تھا۔

بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ جاپان کے ہنیڈا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 10 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد صبح 4 بجے سیئٹل ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے مسافروں کے غیرمہذب رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر رکھی ہے۔

2021ء میں ایسے واقعات کی تعداد 6 ہزار سے زائد تھی، جو 2023ء میں کم ہو کر 2 ہزار رہ گئی، مگر اب بھی قابلِ تشویش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید