• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساحل کے قریب خطرناک کیمیکل لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

ایم ایس سی ایلسا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایم ایس سی ایلسا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت کے ساحل کے قریب خطرناک کیمیکل لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا۔

لائبیریا سے تعلق رکھنے والا  بحری جہاز جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کے قریب سمندر میں غرق ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے جہاز میں 640 کنٹینر لدے ہوئے تھے جن میں سے 12 کنٹینرز کیلشیم کاربائیڈ کے شامل تھے۔

ڈوبنے والے جہاز کے 24 رکنی عملے کو بچالیا گیا، جس میں روس، یوکرین، جارجیا، فلپائن کی شہریت رکھنے والے افراد شامل تھے۔

بھارتی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ جہاز کا نام ایم ایس سی ایلسا تھا اور یہ 184 میٹر طویل تھا جو یہ کوچی سے وزیجم پورٹ کی طرف جارہا تھا۔

بتاتے چلیں کہ کیلشیم کاربائیڈ ایک خطرناک کیمکل ہے جو پانی سے مل کر ایس گیس بناتا ہے جو دھماکہ خیز ہونے کے ساتھ اس آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

جہاز میں 84 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367 میٹرک ٹن فرنس آئل بھی موجود ہے، جو دونوں کے دوں آبی حیات اور سمندری ماحول کےلیے خطرناک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید