• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

 راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ 

پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ 

ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید