گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کیلئے بھائی کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوا ن برہان گرفتار‘ اصل امیدوارعبدالرحمان نے صورتحال بگڑتی دیکھ کر دوڑ لگا دی‘سی ٹی او کی ہدایت پر پکڑے جانے والے نوجوان کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔