• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ: بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی خواہش پر انکی دوسری شادی کروادی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار بیٹوں نے اپنے والد مولانا سیف اللّٰہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی 55 سالہ خاتون سے دوسری شادی کروادی۔

پہلی بیوی کے انتقال کے بعد جب مولانا سیف اللّٰہ نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کی تو بیٹوں نے خود مناسب رشتہ تلاش کرنے کے بعد شادی کے تمام انتظامات پورے کرکے والد کی شادی بعوض ایک تولہ حق مہر کروادی۔

اس انھوکی شادی میں مولانا سیف اللّٰہ کے نواسے، نواسیوں، پوتے پوتیوں، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں اور انکے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی شادی میں اہلِ خانہ سمیت اہلِ محلہ بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے۔

اہلِ محلہ کے مطابق مولانا سیف اللّٰہ کی اس عمر میں شادی، معاشرتی رویوں اور روایتی سوچ میں تبدیلی کی علامت ہے، جہاں عمر کی قید کے بغیر خوشی اور جذبات کی قدر کی گئی ہے۔

ان کے مطابق مولانا سیف اللّٰہ کے بیٹوں کا عمل والدین کی خواہشات کو اہمیت اور بڑھاپے میں بھی ان کی خوشی کو ترجیح دینے کی ایک قوی مثال ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید