ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق مجرم اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو ایرانی انفرااسٹرکچر سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
مجرم نے خفیہ معلومات کے بدلے کرپٹو اور غیرملکی کرنسی وصول کی تھی۔
ناروے کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق رواں برس ایران میں 478 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔