• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کو دوبارہ فعال کرنیکا ارادہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہےکہ حکومت رواں سال کے آخر تک پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کو دوبارہ فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ‘اُڑان پاکستان’ کے فریم ورک سے ہم آہنگ ہوگا تاکہ حکومتِ پاکستان اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان حکمت عملی پر مبنی مکالمے کو فروغ دیا جا سکے سرکاری شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وسیع مشاورت کر رہے ہیں ، عالمی بنک نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور تجویز دی کہ فورم کو ورلڈ بینک کے بزنس پلاننگ کیلنڈر سے ہم آہنگ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار سے ملاقات کے موقع پر کیا ، ورلڈ بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے امگابازار کا خیر مقدم کرتے ہوئے ورلڈ بینک کی جاری شراکت داری کو بھی سراہا۔