لاہور (نمائندہ جنگ)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا اور یادگار دن ہے ۔ قوم پرعزم ، پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،مولانا نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے، پوری قوم پرعزم ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔قیام پاکستان کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر قیام اور ایٹمی طاقت حاصل کرنا اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے ۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔