• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا، بیرسٹر سیف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ سرکاری وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کریں، وفاقی حکومت کو کئی بار درخواست دی کہ موقع دیں کہ ہم اپنا وفد افغانستان لے کر جائیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانوں کو ہیلتھ کے بہت بڑے مسائل ہیں، کینسر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانوں کےلیے صحت سے متعلق کچھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ہمیں ویلکم کیا جارہا ہے، افغان شہریوں کی مشکلات دیکھ کر ہمارا دل دکھتا ہے، وفاقی حکومت نے مذاکرات کےلیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا، ہم صوبے کے مسائل پر بات کرنے کےلیے افغانستان جانا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا، مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال ہے، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کےلیے کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ کے کئی ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، مذاکرات اور بانی کی رہائی کےلیے مختلف طریقہ کار کو اپنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہے، اس وقت پی ٹی آئی اور تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ ہے، ہر طرف سے پی ٹی آئی کے خلاف مہم جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید