گوادر(ایجنسیاں)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔پی اے اے نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کیلئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5سے 10سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔