• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ویلی اورہٹیاں بالا میں دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان آرمی اور محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تعاون سے نجی ہسپتال نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا ، یہ کیمپ ضلع جہلم ویلی کے ڈی ایچ کیو اسپتال، ہٹیاں بالا میں لگایا گیا،پریس ریلیز کے مطابق کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین پر مشتمل ایک طبی ٹیم نے حصہ لیا، جن میں امراض قلب، پھیپھڑوں کے امراض، جنرل سرجری، دانتوں کے امراض، امراض نسواں، اطفال، اور ایمرجنسی میڈیسن شامل تھے۔ ٹیم نے1800سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور تمام شرکاء کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،اس اقدام کا مقصد وادی کے دور دراز اور محروم علاقوں میں مقیم عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، جہاں ماہر ڈاکٹروں تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔
اسلام آباد سے مزید