• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی عاجزی نے مداحوں کے دل جیت لیے

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات میں سادگی اور انکساری نے دل جیت لیے، فلم لو گرو کی پروموشن کے دوران اداکارہ کا نرم مزاج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، فلم لو گرو میں میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

 ماہرہ خان اس سے قبل بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں دیکھی گئی تھیں اور اب ان کی نئی فلم پاکستانی سنیما کی بحالی کے لیے ایک بڑی امید سمجھی جا رہی ہے۔

حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے نا صرف فلم کی کامیابی کے لیے خود دعا کی بلکہ موجود تمام صحافیوں اور افراد کو بھی دعا میں شامل ہونے کی درخواست کی، ماہرہ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوو گرو کم از کم 100 کروڑ روپے کا بزنس کرے۔

فلم کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان کی مداحوں کے ساتھ محبت بھری ملاقاتیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک مداح نے مال میں ماہرہ کا گھنٹوں انتظار کیا اور پھر ان کو اپنی برانڈ کا تحفہ پیش کیا، جسے ماہرہ نے محبت سے قبول کیا اور مداح کو گلے بھی لگایا۔
















ایک اور موقع پر ماہرہ نے ہجوم میں موجود ایک مداح کو پہچانا، اسے اسٹیج کے پیچھے لے جا کر گلے لگایا، بوسہ دیا اور گفتگو کی، مداح نے بعد میں ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ماہرہ کی عاجزی کو خوب سراہا، ایک مداح نے لکھا، "وہ واقعی عاجز اور خاکسار ہیں، دلوں کی ملکہ ہیں"، ایک اور نے لکھا، "ماہرہ خان میں وہ انکساری ہے جو آج کل شوبز میں کم ہی دکھائی دیتی ہے۔"

انٹرٹینمنٹ سے مزید