• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو چین کیخلاف منفی اقدامات کو منسوخ کرنا چاہیے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو
چینی صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو 

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کا دورہ کرنے کا خیر مقدم کریں گے، امریکا کو چین کے خلاف کیے گئے منفی اقدامات کو منسوخ کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں طرف سے سفارتی، معاشی، تجارتی، عسکری، سیکیورٹی تبادلوں کو بڑھانا چاہیے، دونوں ملکوں کو غلط فہمیاں کم کرکے تعاون بڑھانا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین امریکا تعلقات میں خلل دور کرنا اہم ہے، تعلقات میں ہر قسم کی مداخلت اور تخریب کاری کو ختم کرنا ضروری ہے، دونوں ملکوں کو اقتصادی، تجارتی مشاورتی میکنزم کا اچھا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام کرنا چاہیے، دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مساوی رویہ ہونا چاہیے، امریکا کو تائیوان کا مسئلہ احتیاط سے سنبھالنا چاہیے،  چین اور امریکا کے لیے ڈائیلاگ اور تعاون درست انتخاب ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید