مری ( نمائندہ جنگ ) وز یر اعظم میاں نواز شر یف گز شتہ تین روز سے گورنمنٹ ہاوس مری میں اپنی فیملی کے ہمراہ قیام پذیر ہیں گزشتہ رات وزیراعظم اچانک جب مال روڈ پر نمودار ہوئے تو مری ائے ہوئے سیاح حیران رہ گئے بعض سیاحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی کو شش کی سکیورٹی اہلکاروں نے جب انہیں روکا تو وزیراعظم نے انہیں کہا کہ یہ میرے اپنے ہیں مجھے ان سے کو ئی خطرہ نہیں ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وز یراعظم نواز شر یف8 اگست تک مری میں قیا م کرینگے۔