• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکرآج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، جانوروں کی قربانی کریں گے، سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ نے کہا کہ اے اللّٰہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما، فلسطینی بھائیوں کو اپنی پناہ میں لے لے، انہیں امن عطا کر۔

خطبۂ حج میں مسلمانوں پر تقویٰ اختیار کرنے اور اللّٰہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا۔

خطبے میں کہا گیا کہ والدین سے صلۂ رحمی اور حسن سلوک، نرمی سے بات کرنا اور وعدوں کی تکمیل ایمان کا حصہ ہے۔

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جائے گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید