• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے میں 1949 پوائنٹس کا اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں ایک ہزار 949 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 608 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار حصص میں 2.64 ارب شیئرز کے سودے 111.28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 255 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 729 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید