• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،شریف فیملی کی شوگر مل کی ساہیوال سےرحیم یار خان منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملوں کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں منتقلی پر پابندی کے خلاف شریف فیملی کی ایک شوگر ملز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شریف  فیملی کی چوہدری شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سےموقف اختیار کیا گیاکہ حکومت نے 2016 سے نئی شوگر ملز کے قیام اور پہلے سے قائم شوگر ملز کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقلی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، حکومتی پابندی کی وجہ سے درخواست گزار اپنی شوگر مل کو ساہیوال سے رحیم یار خان منتقل نہیں کر پا رہے ہیں، حکومتی اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت ہر شہری کو آزاد کاروبار کرنے کا حق ہے لہذا پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے، رحیم یار خان میں جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی طرف سےبیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندی درست ہے، حکومت نے گنے کی کاشت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پابندی عائد کی ہے، اگر یہ شوگر ملز رحیم یار خان منتقل کی گئی تو وہاں قائم پہلی شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی متاثر ہوگی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عباس شریف کی شوگر مل کی بین الاضلاع منتقلی پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
تازہ ترین