امریکی شہر لاس اینجلس میں امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج مظاہرے ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس کے وسطی علاقے میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پولیس نے مظاہرین ہر پیپر اسپرے اور فلیش بینگ گولے بھی فائر کیے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام نے ویسٹ لیک، فیشن ڈسٹرکٹ، ساؤتھ ایل اے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔