اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے رابطہ کرکے بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔