• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریج محی الدین عید پر جذباتی کیوں ہوئیں؟

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین عید کے موقع پر جذباتی ہوگئیں۔

اریج محی الدین نے نجی ٹی وی کے عید اسپیشل مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ اسلام آباد سے ہیں تو وہاں عید کیسے مناتی ہیں؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا، ’مجھے عید اپنی فیملی اور ان سب لوگوں کے ساتھ گزارنے کی عادت ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں بالخصوصی میرے ابو اور نانی۔‘

اداکارہ یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں کہ پچھلے کچھ سالوں میں ان کےلیے زندگی میں سب کچھ بدل گیا ہے کیونکہ اس چھوٹی عید سے کچھ دنوں پہلے میری نانی کا انتقال ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا، ’کچھ سال پہلے میرے ابو کا بھی انتقال ہوگیا تھا تو جن لوگوں سے میری عیدیں اور خوشیاں تھیں وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔‘

اریج محی الدین نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد اب عید پہلے جیسی نہیں لگتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید