نوشکی( نامہ نگار) مل کے باشندوں نےپانی کی عدم فراہمی کے خلاف سرمل کے قریب احتجاجاً پاک ایران قومی شاہراہ بلاک کردی اورٹائر نذرآتش کیے جس سے شاہراہ کی دونوں جانب گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں تقریباً دو گھنٹے کے بعد اے سی احمد یار سیاہ پاد نےکامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کرائی۔