• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی اور منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد نے جموں و کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ (APPG) کو بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں حل طلب جموں و کشمیر تنازعہ خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہونا چاہیے جو کشمیری عوام کی خواہشات کا عکاس ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

اے پی پی جی برائے جموں و کشمیر کے چیئر عمران حسین ایم پی بریڈفورڈ نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ 

اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور لوٹن سے لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم اور متعدد پارلیمینٹیرین موجود تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید